گرین لائن بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کے خوش خبری
کراچی(قدرت روزنامہ) ماہ رمضان میں گرین لائن بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے لیے گرین لائن کراچی کے آپریشن کے اوقات عارضی طور پر تبدیل کردیئے گئے۔
گرین لائن بس سروس انتظامیہ کے مطابق جمعہ 7 اپریل سے عبداللہ چوک سرجانی سے نمائش تک صبح 7 بجے سے رات ساڑھے 11 بجے تک گرین لائن آپریشن چلے گا۔
گرین لائن بس انتظامیہ نے بتایا کہ نمائش سے عبداللہ چوک تک صبح 7 بجے سے رات ساڑھے 12 بجے تک گرین لائن بس آپریشن جاری رہے گا۔