پیپلز پارٹی کے رہنما ڈرائیور سمیت اغوا، مقدمہ درج
کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے رہنما ایاز مہر اور ان کے ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ الزام نمبر 221/2023 مغوی ایاز احمد کے بھائی جاوید احمد کی مدعیت میں 365/34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایاز احمد اور ان کے ڈرائیور غلام علی کو 10 اپریل کو ان کی ریوو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا۔
Demanding the immediate release of my father Ayaz Ahmed Mahar. Its 4th day and we dont have any info about him. @etribune @dawn_com @thenews_intl@geonews_english@Dawn_news pic.twitter.com/ICRFiDvvau
— Saud Mahar (@MaharSaud) April 13, 2023
مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایاز احمد گیس اور آئل کا بزنس کرتے ہیں ، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پی پی رہنما ایاز مہر کی بازیابی کے لیے کل سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی جائے گی۔