انہوں نے لکھا کہ یہ دبئی کے موجودہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حجم سے 5 گنا زیادہ ہوگا، اور آنے والے سالوں میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تمام آپریشنز اس پر منتقل کر دیے جائیں گے . ہوائی اڈے میں 400 ہوائی جہازوں کے کھڑے ہونے کی جگہ ہوگی، اور اس میں 5 متوازی رن وے ہوں گے . ’ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا‘ . انہوں نے مزید لکھا کہ دبئی ساؤتھ میں ہوائی اڈے کے ارد گرد ایک پورا شہر بنا رہے ہیں، جس میں 10لاکھ لوگوں کے لیے مکانات بنائے جائیں گے، یہ لاجسٹک اور ہوائی نقل و حمل کے شعبوں میں دنیا کی معروف کمپنیوں کی میزبانی کرے گا . ان کا کہنا تھا کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک نیا پروجیکٹ بنا رہے ہیں، جو اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی مسلسل اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائے گا . دبئی کا ہوائی اڈہ، اس کی بندرگاہ، اس کا شہر، دنیا کا نیا عالمی مرکز ہوگا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی کی حکومت نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، دبئی ایوی ایشن کارپوریشن 128 ارب درہم کی لاگت سے عمارت کی تعمیر شروع کرے گی .
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس نئی تعمیر کے بعد المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈہ میں دنیا کی سب سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والا اڈہ بن جائے گا، جس میں سالانہ 26 کروڑ سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے .
متعلقہ خبریں