کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے . سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے کی گئی، دہشت گردوں نے رواں سال ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کریم آباد میں شہید کیا تھا .

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی رضا کی ریکی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر شیر شاہ پرچھاپا مارا جہاں پر شہید ڈی ایس پر براہ راست فائرنگ کرنے والے دونوں دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہوگئے . انہوں نے بتایا کہ ملزمان پر 35 کیس درج تھے،جن میں سے 25قتل کے کیس ہیں، ہلاک ملزمان کا تعلق لشگر جھنگوی سے تھا جو اب تحریک طالبان میں شامل ہوئے تھے . ہلاک دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا . یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہو گئے تھے . دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں