ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں -ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔