صدرِ مملکت نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ترین جج ہیں۔

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی تقرری کی منظوری دی۔

WhatsApp
Get Alert