سندھ

کراچی میں کل سے سردی بڑھے گی: چیف میٹرولوجسٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے رخصت ہو گیا ہے، تاہم مشرقی سندھ پر اس کے اثرات آج دوپہر تک رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں کے 9 جنوری تک مغربی سلسلے کے زیرِ اثر رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد کراچی کے کل سے 16 جنوری تک سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی کہا کہ 16 جنوری کے بعد مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں