اومی کرون سے کون زیادہ متاثر؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ ڈاؤ کورونا لیب پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون میں مبتلا افراد میں 60 فیصد سے زائد خواتین ہیں۔پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین میں سے 55 فیصد سے زائد کی عمر 30 سال سے زائد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خواتین کی اکثریت نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھروں میں رہنے سے وائرس نہیں لگےگا یہ بلکل غلط بات ہے، گھروں میں موجود خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔سربراہ ڈاؤ کورونا لیب پروفیسر سعید خان نے کہا کہ کورونا کے دیگر ویرینٹ میں مرد زیادہ متاثر ہوئے تھے۔