انتظامی وجوہات کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ملتوی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چھٹا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ چند روز کے لیے موخر، نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ کھیل کے مطابق ناگزیر انتظامی وجوہات کے باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد فی الحال مؤخر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان جلد باضابطہ طور پر کیا جائے گا، جبکہ تمام شریک ٹیموں، میچ آفیشلز اور شائقین فٹبال کو اس حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
محکمہ کھیل نے واضح کیا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور ٹورنامنٹ جلد نئی تاریخوں کے مطابق شروع کیا جائے گا۔
