ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری! پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پاتھووالا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی آن لائن ویزا درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

سری لنکن قونصل جنرل کے مطابق یہ اقدام تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسان سفری طریقہ کار سے کاروباری شخصیات، طلبہ اور سیاحوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سری لنکا پاکستانی مسافروں کیلیے خود کو ایک بہترین سیاحتی مقام کے طور پر متحرک انداز میں پیش کر رہا ہے، جہاں ساحل سمندر، ثقافتی ورثے کے مقامات، وائلڈ لائف پارکس اور پہاڑی تفریحی مقامات جیسی دلکش جگہیں موجود ہیں۔

WhatsApp
Get Alert