نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ استعمال کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے، اس حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیان جاری کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے چند ضروری باتوں کا خیال رکھیں تاکہ درخواست کی کارروائی درست طریقے سے مکمل ہو اور شناختی دستاویزات کا بروقت اجرا کیا جا سکے۔

بیان میں بتایا گیا کہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن مستحکم ہونا چاہیے، موبائل نمبر آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو اور ایکٹو (فعال) ہو، اور ای میل ایڈریس بھی ایکٹو ہونا چاہیے تاکہ او ٹی پی آپ کو بروقت موصول ہو اور تصویر کیلیے روشن ماحول اور سفید بیک گراؤنڈ کا انتخاب کریں جس میں چہرہ واضح ہو۔

مزید بتایا گیا کہ درخواست جمع کروانے سے پہلے ’جائزہ فارم دیکھیں‘ پر کلک کر کے درخواست فارم میں درج کوائف کا جائزہ لیں، متوقع شناختی کارڈ اور اس پر درج کوائف کا جائزہ لیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ فیلڈ میں جا کر درست کریں۔

WhatsApp
Get Alert