پی ٹی آئی ختم ہو چکی ہے تو مذاکرات کے لیے کس پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں؟ ارشاد بھٹی
الیکشن کمیشن کے کاغذات میں کہیں کوئی پی ٹی آئی موجود ہی نہیں، آپ نے اس کو ایسا جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو بلایا جائے، سیئنر صحافی اشاد بھٹی کا تبصرہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ختم ہو چکی ہے تو مذاکرات کے لیے کس پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں؟ الیکشن کمیشن کے کاغذات میں کہیں کوئی پی ٹی آئی موجود ہی نہیں، آپ نے اس کو ایسا جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو بلایا جائے،
پی ٹی آئی کے بغیر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوتی اور پھر بھی کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی تو ختم ہو چکی ہے، لیکن پی ٹی آئی کے بغیر کبھی کوئی موضوع مکمل ہی نہیں ہوتا، یہ بات طے ہے۔
کہا جا رہا تھا کہ سب مسئلے کی جڑ پی ٹی آئی ہے، لیکن پی ٹی آئی ہے کہاں؟ کون سی پی ٹی آئی کو آپ دعوت دے رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے بتا دیں الیکشن کمیشن کے کاغذات میں کہیں کوئی پی ٹی آئی موجود ہے یا پی ٹی آئی کی کوئی سیاسی جماعت موجود ہے؟ آپ نے اس کو ایسا جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے اور پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو بلایا جائے، آخر ہے کہاں؟
ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر سیاسی گفتگو پی ٹی آئی کے گرد گھومتی ہے، ایک طرف کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی ختم ہو چکی ہے تو دوسری طرف مذاکرات کے لیے اسی جماعت کو دعوت دینے کی بات کی جاتی ہے، حکومت پہلے واضح کرے کہ وہ کس پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ دوسری بات پی ٹی آئی کی ضرورت کیا ہے آپ کو؟ پورے پاکستان میں اس وقت دو شاہی خاندانوں کی حکومت ہے، اب پی ٹی آئی کی کیا ضرورت ہے آپ کو؟ آپ تو کل تک کہتے تھے کہ تمام مسائل کی جڑ پی ٹی آئی ہے، سیاست کو خراب کرنے کی وجہ پی ٹی آئی ہے، تو آج وہ وقت آگیا کہ ہر جگہ آپ ہی آپ ہیں، پھر اب کیا ضرورت پڑ گئی؟
سینئر صحافی نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کو دعوت کس نے دی ہے؟ کیا آصف علی زرداری صاحب نے بلاول بھٹو صاحب نے مل کر مذاکرات کی دعوت دی ہے؟ کیا مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف نے مل کر مذاکرات کی دعوت دی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہر دو مہینے بعد شہباز شریف کہتے ہیں آئیں آکے میثاق جمہوریت کر لیں اور جب وہ یہ بات کر رہے ہوتے ہیں، اسی وقت اپوزیشن کے پیچھے پولیس لگی ہوتی ہے۔
