کراچی ایئر پورٹ پر 12 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی (قدرت روزنامہ)اے ایس ایف نے 12 کروڑ کی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے . ائرپورٹس سیکورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کر کے کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے .


ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے دو مسافروں سے 6 لاکھ 16ہزار یورو برآمد کرلیے ، پکڑے گئے یوروز کی پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے مالیت بنتی ہے .
اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی نے رقم بیگوں میں چھپا رکھی تھی ، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی بڑی کوششں ناکام بنادی . واضح رہے کہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 12 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ہے .

. .

متعلقہ خبریں