عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو پر ریحام خان کا ردِ عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹرینڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر ان کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ریحام خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہیکر کی جانب سے لیک کی گئی مبینہ نئی آڈیو پر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ ’وڈا آیا مولوی! ہُن آرام ای‘۔


(مفہوم: بڑا آیا مولوی، اب آرام ہے؟)
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق نئی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، اس آڈیو میں عمران خان چالیں چلنے کا ذکر کر رہے ہیں۔
سامنے آنے والی اس تازہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔