پاکستان

ممتاز زہرا بلوچ ترجمان دفتر خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز بلوچ سابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گی جبکہ صائمہ سید کو نائب ترجمان، دفتر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ ترجمان دفتر خارجہ
اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتاز زہرا بلوچ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں اٹھائیں گی جبکہ سابق ترجمان دفتر خارجہ افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ممتاززہرا بلوچ کو سفارتکاری کا پچیس سالہ تجربہ ہے اور اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں