سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔اس آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو ثاقب نثار کو دعا سلام کے بعد یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کا کوئی اچھی طرح جواب دیں۔
خواجہ طارق رحیم نے نام لیے بغیر مریم نواز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون جو باتیں کرتی ہے، کسی طریقے سے اسے باہر کریں۔ثاقب نثار نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پتا کیا، سوچا ہے اس پر اور مجھ میں الحمد اللّٰہ ہمت ہے اور میں برداشت کر سکتا ہوں، میں کبھی کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں گا۔
اُنہوں نے کہا کہ جب ضرورت ہوئی تو ہم آپ کو کہہ دیں گے سائیڈ پر کچھ کر کے خواجہ صاحب دھماکا کر دیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ ایسا کر بھی دیں گے۔یہ بات سن کرخواجہ طارق رحیم نے کہا کہ آپ نے مجھے بتا دینا ہے، بس جیسے آپ کہیں گے ویسا ہو جائے گا۔