بیجنگ (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی ہے . تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے .
عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کر رہاہے،پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں . روس نے غریب ترین افریقی ملکوں کو مفت اناج فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے .
نگران وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے بھی دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے .
انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان اور روس یکساں موقف رکھتےہیں ،بطور سینیٹر روس کا دورہ کر چکا ہوں . توانائی کے شعبوں میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے،مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں .