سندھ
عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سٹی کورٹ کراچی نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کا معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، دوسری عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔