ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے پیٹ کمنز لگاتار 2 ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں لگاتار 2 ہیٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں . آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں .

پیٹ کمنز نے 3 گیندوں پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور رواں ٹی20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری ہیٹرک کا اعزاز اپنے نام کیا . اس سے قبل پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا . . .

متعلقہ خبریں