پی ٹی آئی کے 2 اراکین کی اسمبلی رکنیت ختم ، ن لیگی ارکان کی بحال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ارکان کی رکنیت ختم اور ن لیگ اراکین کی بحال کردی .
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی کے رانا محمد فراز نون اور چوہدری بلال اعجاز کی رکنیت منسوخ کردی .

پی ٹی آئی کے دونوں اراکین کو ڈی لسٹ کردیا گیا .
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو اور اظہار قیوم کی رکنیت بحال کردی . مسلم لیگ ن کے 2 اراکین کو پارٹی فہرست میں شامل کردیا گیا .
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 108 سے بڑھ کر 110 ہوگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین 84 سے کم ہو کر 82 رہ گئے ہیں . سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے دونوں اراکین کی اسمبلی رکنیت بحال کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں