نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے ہیں جن کے ساتھ وہ مستقبل میں کام کرنا چاہتی ہیں .
ایک تازہ انٹرویو میں نرگس فخری نے انکشاف کیا کہ وہ رنویر سنگھ کی توانائی اور ان کے سیٹ پر جوش کو پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں .


اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں آیوشمان کھرانہ کی انوکھی فلموں کا انتخاب اور راجکمار راؤ کی سادگی پسند ہے .
انہوں نے وکی کوشل اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی . یاد رہے کہ اداکارہ جلد ہی اکشے کمار کی کامیڈی بلاک بسٹر سیریز کی فلم ’ہاؤس فل5‘ میں نظر آئیں گی .

. .

متعلقہ خبریں