کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا ہے . وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر آئی ایم ایف کے اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ لایا جاسکتا ہے .

علی پرویز ملک نے کہا کہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہيں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوگی تو ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائيں گے . پرویز ملک نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں . خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ ایف بی آر نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں . . .

متعلقہ خبریں