ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ماورا حسین کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا .
ماورا حسین نے اداکاری کی دُنیا کے بعد، اب سوشل میڈیا کی دُنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 9 ملین فالوورز حاصل کرلیے ہیں .


اداکارہ نے اپنے 9 ملین فالوورز کی تعداد کا جشن بڑے ہی شاندار انداز میں منایا، اس جشن کے لیے ماورا حسین نے سفید پروں والا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ بےحد حسین لگ رہی تھیں .
ماورا حسین نے اپنے جشن کی چند دلکش تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ بہت خوش نظر آئیں . اُنہوں نے 9 ملین فالوورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے .


اداکارہ نے کہا کہ مجھے پیار کرنے اور میری اُڑان بھرنے کے سفر میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ .
ماورا حسین نے مزید کہ کہ آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی . آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

. .

متعلقہ خبریں