لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے وکلا سرگرم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) لاپتہ وکیل اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے وکلاء سرگرم ہوگئے .
اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ پی ٹی آئی وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کے لیے درخواست دائر ہے .


کیس میں مقرر کیے گئے فوکل پرسن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلا کا وفد چیف جسٹس آفس پہنچ گیا . وکلاء چیف جسٹس عامر فاروق سے چیمبر میں ملاقات کرینگے .
وفد میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار شفقت عباس تارڑ ، علی اعجاز بٹر اور مراز آصف ایڈووکیٹ شامل ہیں . چیف جسٹس نے گزشتہ روز لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا .
لاپتہ وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کئی روز سے لاپتہ ہیں اور تاحال بازیاب نہ ہوسکے .

. .

متعلقہ خبریں