وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی
انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مزید 8 آئی پی پیز جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی گئی ۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا ، فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ اس سے قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔