مدارس رجسٹریشن: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

طے شدہ امور پر نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، ذرائع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدارس رجسٹریشن پر حکومت اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مدارس کی سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹریشن کی یقین دہائی کرا دی گئی ہے، طے شدہ امور پر نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *