12 ربیع الاول کی تقریبات شایان شان منائی جائیں، پرویز اقبال آرائیں
میلادالنبیؐ کے جلسے، جلوس اور دیگر تقریبات کے دوران شہریوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے‘چيئرمين الشريف فائونڈيشن پاكستان

کراچی(قدرت روزنامہ)الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کی 1500 سالہ جشن کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میلادالنبیؐ کے جلسے، جلوس اور دیگر تقریبات کے دوران شہریوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر تمام سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔پرویز اقبال آرائیں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ جیسے 10 محرم کو سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے تھے ویسے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر بھی سخت سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام پرامن طریقے سے تقریبات میں شریک ہو سکیں۔چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک 12 ربیع الاول کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے اور لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے تاکہ میلادالنبیؐ کی محافل اور جلوس متاثر نہ ہوں۔
