پنجاب سے بلوچستان آنیوالی کوچ کو سندھ میں لوٹ لیا گیا ، بیس مسافر اغوا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صادق آباد سے کوئٹہ آنے والی ایک مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکوؤں نے کوچ کو روک کر مسافروں کو اتار لیا، جنہیں لوٹنے کے بعد 20 سے زائد مسافروں کو اغوا کر کے ساتھ لے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مرید شاخ، کشمور کے علاقے میں پیش آیا۔ حملے کے دوران مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ کوچ کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے اور سیکیورٹی فورسز حرکت میں آ گئیں، تاہم تاحال اغوا ہونے والے مسافروں کی شناخت اور تعداد کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

WhatsApp
Get Alert