نجی جیل اور اغواء کے الزامات: سردار کھیتران پھٹ پڑے، ایوان میں بڑا چیلنج دے دیا، ’5 فیصد الزام بھی ثابت ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا‘


کوئٹہ (ڈیلی قدرت): بلوچستان لیکس پر بحث کے دوران صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے خود پر لگنے والے سنگین الزامات کا کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے ایوان میں کھڑے ہو کر کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ میں نے ڈیرہ غازی خان کے ایک بگٹی شخص کو اغواء کر کے نجی جیل میں رکھا ہوا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 8 سال قبل میں خود جیل میں تھا۔ سردار کھیتران نے جذباتی انداز میں چیلنج کیا کہ یہ سب الزامات بے بنیاد ہیں، اگر ان میں سے 5 فیصد بھی سچ ثابت ہو جائیں تو میں اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے ان سازشوں کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert