سندھ اسمبلی کے 33 ارکان کی رکنیت معطل، قائم علی شاہ، سعید غنی اور حافظ نعیم الرحمن پارلیمانی امور سے غیر فعال

کراچی(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سندھ اسمبلی کے 33 ارکان کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے بعد یہ ارکان تفصیلات کی فراہمی تک اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکیں گے۔
معطل ہونے والے ارکان میں سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، موجودہ وزیر سعید غنی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خان، سید اویس قادر شاہ، جام خان شورو، عبدالرؤف کھوسہ، آغا شہباز علی درانی، نوابزادہ برہان چانڈیو، شیراز شوکت راجپر، نعیم احمد کھرل، ممتاز علی، بہادر خان داہری، غلام دستگیر، علی حسن، جام شبیر علی خان، پارس ڈیرو، طارق علی، محمد تیمور تالپور، زبیر احمد جونیجو، اعجاز خان، لیاقت علی عسکانی، اعجاز الحق اور سید عادل عسکری شامل ہیں. اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر رخسانہ پروین، صائمہ آغا، روما سباحت، ملیحہ منظور، شازیہ عمر، فرح سہیل اور فوزیہ کوثر جبکہ غیر مسلم نشستوں پر ہیمر سنگھ، مکیش کمار چاولہ اور کھٹومل کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
