آ ئند ہ آ ٹھ سا ل تک حج کا سیز ن مو سم بہا ر میں ر ہے گا ، تقر یبا 25 سال بعد د و با رہ مو سم گرما میں و ا پس آ ئے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق حج 2026 سے موسم میں ایک اہم تبدیلی کا آغاز ہوگا، جس کے تحت آئندہ آٹھ سال تک حج کا سیزن موسمِ بہار میں رہے گا۔ اس کے بعد حج بتدریج موسمِ سرما اور خزاں میں منتقل ہوگا اور تقریباً 25 سال بعد دوبارہ موسمِ گرما میں واپس آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ تبدیلی اسلامی قمری کیلنڈر کے قدرتی تسلسل کی وجہ سے ہوتی ہے، جس میں ہر سال حج کی تاریخ تقریباً 11 دن پہلے آ جاتی ہے۔ اسی تبدیلی کے باعث حج مختلف موسموں میں گردش کرتا رہتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت آئندہ برسوں میں عازمینِ حج کو نسبتاً ٹھنڈے اور بہتر موسم میں مناسکِ حج ادا کرنے کا موقع ملے گا، جو ان کے لیے زیادہ سہولت اور آسانی کا باعث ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ موسمی تبدیلی ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے اور اس کا تعلق قمری کیلنڈر کی گردش سے ہے، جس کے نتیجے میں حج مختلف موسموں میں آتا رہتا ہے۔
