پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا روز فارن فنڈنگ کا بتایا جاتا ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا کیس دیگر جماعتوں پر کر دیا ، ان کو معلوم ہی نہیں تھا ایسا کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے نہیں کیا ، تحریک انصاف کی درخواست پر کچھ بھی نہیں لگا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا ، یہ لوگ روز آکر بینڈ بجاتے ہیں کہ فلاں نے یہ کیا ، خان صاحب اپنے اکاؤنٹس درست انداز میں بتاتے تو ای سی پی کو کیا ضرورت تھی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر نے کہا ہے کہ اسد عمر صاحب ڈونیشن اور اکاؤنٹنگ سمجھتے ہیں ، شبر زیدی آپ کے پاس تھے ان سے مشورہ لیتے ، دنیا بھر پر الزام لگانے کی جگہ پی ٹی آئی غلطیاں مانے ، ہمارے پاس تمام ریکارڈ وجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں میرے سامنے ای سی پی میں اکاؤنٹ رکھیں ، تحریک انصاف تماشہ کر کے ای سی پی پر پریشر نہیں ڈال سکتے ، ای سی پی کی رپورٹ پر کہا گیا کہ پبلک نہ کیا جائے ، لوگوں پر الزام لگانے کی جگہ تحریک انصاف اپنے آپ کو درست کریں۔