خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کی طرف سے بلوچستان کے لیے محبت کا پیغام لیکر آیا ہوں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و دیگر نے پریس کانفرنس كرتے هوئے كها هے كه بلوچستان میں ہمیشہ وہ حکومت قائم کی گئی جو عوامی نہیں ۔خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی کی طرف سے بلوچستان کے لیے محبت کا پیغام لیکر آیا ہوں۔بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔بلوچستان میں اس وقت جو صورتحال ہے اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔قانون کے مطابق بلوچستان کو اپنا حق ملنا چاہئے۔بلوچستان میں ہمیشہ وہ حکومت قائم کی گئی جو عوامی نہیں ۔اسمبلی میں اکثریت نمائندے عوامی نہیں ہیں۔جب عوام سے ان کا بنیادی حق چھینا جائے گا تو حالات ایسے ہی خراب ہوں گے۔بلوچستان میں اس وقت حکومتی رٹ نہیں ہے۔بلوچستان کی تمام شاہراہیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں۔عمران خان کو مزید سزائے دلوانے کا پلان بنایا جارہا ہے۔انصاف کیلئے سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔جب عوامی بات نہیں ہوگی تو حالات خراب ہوں گے۔اسد قیصرنے مزيد كها كه بلوچستان کی شاہراہوں پر سفر کے دوران لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔نوجوان مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔جب حالات خراب، شاہراہیں غیر محفوظ ہوں گی ، عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا تو کاروباری کیسے یہاں انویسٹ کریں گے۔تجارتی بارڈرز بند ہونے سے بے روزگارہ میں اضافی ہورہا ہے نوجوان مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بارڈرز کو فوری طور پر کھولے جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔نیشنل اسمبلی نے آج تک جتنی قانون سازیاں کی ہیں ان میں ایک بھی عوام کے لیے نہیں۔
