معاملہ گوگل پر نہ ڈالیں، جب وہاں نیٹ ورک ہی نہیں آتا تو گوگل کی کیا غلطی؟
یہ حکومت کی ناکامی ہے، دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے علی مرتضیٰ جمیل کے والد کا بیان، انصاف کا مطالبہ کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے دشت میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں نشانہ بننے والے شہری علی مرتضیٰ جمیل کے والد نے اپنے لختِ جگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا، شہید کے والد کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے سانحے کو محض ایک چھوٹی سی غلطی کہہ کر سارا ملبہ گوگل میپ پر ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحے کو ایک چھوٹی سی غلطی کہہ کر گوگل پر ڈال دیا گیا ہے، حالانکہ یہ گوگل کی نہیں بلکہ انسانوں اور انتظامیہ کی اپنی غلطی ہے، جب بلوچستان کے ان مخصوص علاقوں میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کے سگنلز ہی نہیں آتے، تو وہاں گوگل میپ کا کیا قصور؟۔
