صرف پاکستان ہی ایران، امریکہ تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر آذربائیجان


باکو(قدرت روزنامہ)صدر آذربائیجان الہام علیوف کا کہنا ہے کہ صرف پاکستان ہی ایران، امریکہ تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر الہام علیوف نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتاہے، وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں، شہبازشریف اور سیدعاصم منیر کا خطے میں امن کیلئے عزم قابل تعریف ہے۔
صدر آذربائیجان نے مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں کہا کہ امید ہے پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کوششوں میں کامیاب ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert