اس سال دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی
انڈکس کے مطابق اس سال بھی دوسرے نمبر پر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے جس کے مسافروں کو 192 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولیات حاصل ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی 191 ممالک میں سفری سہولیات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں . سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے اور 2014 میں طاقتور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک کے مسافروں کو حاصل سفری سہولیات میں کمی واقع ہوئی ہے . ہینلے انڈکس کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، چین 22 درجے بہتری کے بعد 90 نمبر سے 68 پر آگیا ہے جبکہ یو اے ای بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 65 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے . انڈکس کے مطابق پاکستان سفری سہولیات کی درجہ بندی کے اعتبار سے 113 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 32 ممالک میں سفری سہولیات حاصل کر سکتے ہیں . . .