امریکا ایران کو معاشی اور فوجی دونوں محاذوں پر شدید نقصان پہنچا رہا ہے: ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو معاشی اور فوجی دونوں محاذوں پر شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم ایران کو معاشی اور فوجی دونوں اعتبار سے بہت سخت نشانہ بنا رہے ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے تنازع سے الگ رہنے پر روس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایران سے فاصلہ رکھے ہوئے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ہمیں نظر آتا ہے، روس نے وہاں کچھ نہیں کیا، اور یہ بہت مثبت بات ہے۔

WhatsApp
Get Alert