خانہ کعبہ پر باران رحمت، موسلادھار بارش کے دوران عبادت اور طواف کے روح پرور مناظر


مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ اور اس کے گردونواح میں رحمت کی موسلا دھار بارش ہوئی، جس نے پورے علاقے کے موسم کو انتہائی خوشگوار بنا دیا۔
اس دوران مسجد الحرام میں ایک روح پرور منظر دیکھنے کو ملا جہاں عمرہ زائرین نے بارش کے دلکش ماحول میں بھی طوافِ کعبہ جاری رکھا۔بارش کے قطروں کے ساتھ زائرین کی لبوں پر دعائیں جاری تھیں اور انہوں نے اس بابرکت گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی رحمت پر شکر ادا کیا۔

موسلا دھار بارش کے باعث مکہ مکرمہ کی فضاؤں میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، جس سے حرمِ کاکی کا روحانی ماحول مزید دلکش اور پُرکشش ہو گیا۔ زائرین نے اس حسین اور یادگار موقع کو اپنی زندگی کا ایک انمول لمحہ قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert