پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کے مؤقف کی تائید کردی


پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی جلد جے یو آئی سے مذاکراتی نشست کرے گی، اسدقیصر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کور کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا .
اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی اجلاس میں عمرایوب کے استعفیٰ پر بات کی گئی اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے مذاکرات کے مؤقف کی تائید کی گئی جےیوآئی کےمخصوص نشستوں سےمتعلق الیکشن کمیشن کےموقف کی تائیدپر بھی غور کیا گیا .


پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں جے یو آئی رہنماؤں کی علی امین گنڈاپور پر درپردہ تنقیدکا بھی جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے جے یو آئی سے مذاکرات کے وقت کا تعین اسد قیصر کو سونپ دیا ، اسد قیصر نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی جلد جے یو آئی سے مذاکراتی نشست کرے گی، اور اب جو ملاقات ہوگی وہ کمٹیوں کی سطح پر ہوگی .
چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارات ہونے والے اجلاس میں عمرایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفٰی مسترد کردیا، ارکان کی رائے تھی کہ عمر ایوب کی پارٹی کے مشکل وقت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں، کور کمیٹی کی بانی چئیرمین سے عمرایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی گئی،بیرسٹر گوہر کمیٹی کی سفارش کل ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو پہنچائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں