فجر کی اذان دیتے ہوئے موذن کی روح پرواز کرگئی

قاہرہ (قدرت روزنامہ) نمازفجر کی اذان دیتے ہوئے موذن خالق حقیقی سے جاملے ۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے علاقے منوفیہ کی جامع مسجد میں فجر کی اذان دینے والے موذن حاجی حسنی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔
حاجی حسنی کے بیٹے محمد حسنی کا کہنا ہے کہ ان کے والد رضاکارانہ طور پر گھر کے قریب واقع مسجد میں باقاعدگی سے اذان دیا کرتے تھے، وہ خود بھی نماز کے لیے مسجد جاتے اور ہمیں بھی جانے کا کہتے تھے۔
بیٹے نے مزید بتایا کہ جس روز والد کا انتقال ہوا تو اس روز وہ فجر کی اذان دینے کے لیے گئے تھے، انہوں نے فجر کی اذان دینا شروع کی تو میں اس وقت نماز کے لیے وضو کر رہا تھا لیکن جب اذان کی آواز درمیان میں ہی رک گئی تو میں مسجد کی طرف دوڑا۔محمد حسنی کا کہنا تھا کہ جب مسجد میں داخل ہوا تو والد زمین پر گرے ہوئے تھے، میں نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا جس نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ۔