عوام کے لیے نئی مشکل ! چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/20-1-6.jpg)
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کا مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 145 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کردیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر قیمت 145روپے سے بڑھا کر150 روپےفی کلو کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بھی اسٹورز پر قیمت میں5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا، ڈیڑھ ہفتے میں مجموعی طور پر شوگر 10 روپے فی کلو مہنگی کی گئی۔
ذرائع یوایس سی نے کہا کہ اسٹورز پر ڈیڑھ ہفتے قبل شوگر کی قیمت140 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث شوگر 10 کی قیمت میں اضافہ کیا لیکن مزید اضافے کے باوجود اسٹورز پر شوگر اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔
خیال رہے وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روک دی تھی۔