قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے


پشاور(قدرت روزنامہ)گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سےپہلے گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک رہی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا جگت بازی کرتے رہے۔
گورنر نے وزیراعلیٰ سے مذاق میں سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔ پشاور: پھر وہ کہنے لگے کہ وزیراعلیٰ صاحب! آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟
اس دوران وزیراعلیٰ غیرمعمولی طور پر مسکراتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *