برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کیوں کی گئی ہیں؟

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں آج سے برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہو گیا۔
برٹش سمر ٹائم کا آغاز ہوتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئی۔
سمر ٹائم کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 گھنٹے رہے گا۔
سمر ٹائم کے آغاز کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے، برٹش سمر ٹائم اکتوبر کے آ خری اتوار تک چلے گا۔
