جدہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہر جدہ سے مدینہ منورہ جانے والی عمرہ زائرین کی ایک بس المنازل البدر کے قریب ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے بتایا جا رہا ہے۔ جاں بحق خواتین میں سے دو خواتین بہاولنگر کے گاؤں 228/9-R کی رہائشی تھیں، جبکہ تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے تھا۔ جاں بحق مردوں میں ایک بزرگ گاؤں 39/3-R اور دوسرے بزرگ ڈاہرنوالہ شہر کے رہائشی تھے۔