پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے ،مولانا فضل الرحمان


لاہور (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے ۔جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔ پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے ۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے ۔
گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ پر تشدد کی یاد تازہ کر دی۔ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

WhatsApp
Get Alert