دكى:شهر كراس كے قريب بجلى كے گرڈ اسٹىشن ميں تعميراتى كمپنى كى مشينرى پر نامعلوم مسلح افراد كا حمله‘پوليس

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر کراس کے قریب بجلی کے گریڈ اسٹیشن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر میں مصروف کمپنی کی دو روڈ رولر مشینوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کارروائی مکمل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ واقعہ دکی شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں کوہلو روڈ پر پیش آیا، جبکہ جائے وقوعہ غڑواس پولیس اسٹیشن سے محض تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔
