خضدار کے علاقے نوا میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، چار شدید زخمی


خضدار (قدرت روزنامہ)ضلع خضدار کے مضافاتی علاقے نوا میں طوفانی بارش کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث محمدزئی قبائل کے ایک گھر کی دیوار اچانک منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے دب گئے۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر بچوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پانچ بچوں میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ چار دیگر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert