اہل پاکستان سے قلبی لگاﺅ ہے ،عازمین کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے : زوہیر عبدالحمید سدائیو

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ ) سعودی شرکہ رواف منیٰ کے چیئرمین زوہیر عبدالحمید سدائیو کا سالانہ بین الاقوامی حج کانفرنس اور عالمی نمائش کے پہلے دن ہی دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کی طرف سے رواف منیٰ کے سٹال پر غیر معمولی پذیرائی پر اظہار تشکر، شاندار انتظامات پر سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع اور ان کی ٹیم کو مبارکباد۔ سالانہ حج کانفرنس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

چیئرمین رواف منیٰ نے پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری ابرار مرزا،جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالوحید شاہ، قائم مقام ڈی جی محمد عارف اسلم راﺅ،ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، چیئرمین ہوپ پاکستان امتیاز الرحمٰن چودھری اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے حج آرگنائزر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اہل پاکستان سے قلبی لگاﺅ ہے پاکستان کے عازمین کی خدمت کر کے خوشی ہوتی ہے ۔

زوہیر عبدالحمید سائیو نے کہا گزشتہ سال ہم نے اہل پاکستان کی خدمت کی اس سال بھی اُسی جذبے سے کریں گے اعلیٰ ترین سروسز کی فراہمی کی روایت جاری رکھیں گے۔

WhatsApp
Get Alert