جے یو آئی اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ): جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے اسلام آباد چیمپٹر کے امیر مفتی اویس عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے ہیں۔
اسلم غوری نے زور دیا کہ آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اور کہا کہ وہ جے یو آئی کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف حکومت کی ’’ریاستی دہشت گردی‘‘ کا مقابلہ کریں گے۔
جے یو آئی کے ترجمان نے مفتی اویس عزیز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور قیادت کی مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

WhatsApp
Get Alert