نوشکی میں فائرنگ اور عوامی ردعمل کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 2 مبینہ حملہ آور مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے


نوشکی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نوشکی کے تجارتی مرکز میں فائرنگ کے ایک خونریز واقعے کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گوشت مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر کے جہانزیب نامی نوجوان کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔ واردات کے بعد جب دونوں مبینہ حملہ آور فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو بازار میں موجود مشتعل ہجوم نے انہیں گھیرے میں لے کر پکڑ لیا اور مبینہ طور پر فائرنگ کر کے دونوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لیا۔ پولیس نے مقتول نوجوان سمیت تینوں افراد کی لاشیں ضروری ضابطے اور پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیں، جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے باقاعدہ قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert